پاکستان نے سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز جیت لی

Published on December 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments

کراچی: (یواین پی) پاکستان نے سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں شکست دیدی، 476 رنز کے پاکستانی ہدف کے سامنے سری لنکن ٹیم 212 رنز پر ڈھیر، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز پاکستان نے 0-1 سے جیت لی۔کراچی میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی جیت کے ساتھ یادگار بن گئی، پاکستان نے اپنی سرزمین پر 13 سال بعد فتح سمیٹی، سری لنکا کو 263 رنز سے ہرایا۔ قبل ازیں آج جب کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان کو فتح کیلئے صرف 3 وکٹیں درکار تھیں، سری لنکن بلے بازوں نے 212 رنز سے بیٹنگ شروع کی۔ پاکستان کے مایہ ناز باولر نسیم شاہ نے پہلے اوور کی پہلی بال پر ہی امبلڈنیا کو آوٹ کر دیا، اگلا اوور یاسر شاہ کو ملا تو انہوں نے سری لنکا کے ٹاپ اسکورر فرنینڈو کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ تیسرا اوور پاکستان کی فتح کیلئے فیصلہ کن ثابت ہوا جب سری لنکا کے آخری کھلاڑی بھی نسیم شاہ کے شکار ہوئے۔واضح رہے کہ سری لنکا کے آخری تین کھلاڑی صفر رن پر آوٹ ہوئے، سری لنکا کی جانب سے اوشادا فرنینڈو 102 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نسیم شاہ شانداربولنگ کے سبب 5 وکٹیں حاصل کرنیوالے کم عمر ترین فاسٹ باولر بن گئے، یاسرشاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس طرح پاکستان نے 2 میچز کی سیریز ایک صفر سے اپنے نام کر لی، یاد رہے سیریز کا پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں بارش کی نذر ہو گیا تھا۔
سری لنکا سے سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ میں 80 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہو گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme