ڈپٹی کمشنر محمد عثمان تنویر کی جانب سے انسداد پولیو مہم کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیو ورکرز کو نقد انعامات

Published on December 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 448)      No Comments
ٹھٹھہ: (بیروچیف حمید چنڈ): ڈپٹی کمشنر محمد عثمان تنویر کی جانب سے انسداد پولیو مہم
کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیو ورکرز کو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر کی جانب سے آج اپنے دفتر میں حالیہ انسداد پولیو مہم کے دوران کوہستانی علاقوں جھنگڑی اور جھمپیر یونین کونسلوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایریا انچارج سمیت 13 پولیو ٹیم ورکرز کو دس دس ہزار روپے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کئے گئے جبکہ ڈبلوی ایچ او کی جانب سے مقررہ ٹیم پارٹنرز کو بھی تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام پولیو ٹیم ورکرز کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران دور دراز علاقوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے جوکہ نہایت ہی قابل ستائش ہے، انہوں امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی طرح ہی محنت اور خلوص کے ساتھ کام کرتے رہیں گے تاکہ ضلع سے پولیو جیسے موذی مرض کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شنکر لال راٹھوڑ، اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو عبید اللہ پہوڑ، ضلعی فوکل پرسن ڈاکٹر حسن گندرو اور ڈی پی سی آر کی ٹیم بھی موجود تھی۔
Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog