سہانے موسم نے سنڈے کو فن ڈے بنا دیا

Published on August 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 502)      No Comments

111
کراچی(یو این پی) کراچی میں سہانے موسم نے سنڈے کو فن ڈے بنا دیا، بھیگے بھیگے موسم کا مزا لینے شہریوں کی بڑی تعداد سی ویو جا پہنچی اور خوب ہلا گلا کیا،موسم سہانا ہو اور سمندر کا کنارا ہو تو چھٹی کا مزا دوبالا ہو جاتا ہے،کراچی پر چھائے سرمئی بادلوں سے مینا برسا تو دلوں کا موسم بھی رنگین ہوگیا،بس پھر کیا تھا شہریوں نے ساحل سمندر کا رخ کرلیا،کچھ نے ساحل کی گیلی ریت پر چہل قدمی کی تو بعض سمندر کی موجووں سے لطف اندوز ہوتے رہے، کچھ نے گھڑ سواری کی تو کوئی اونٹ پر سوار ہوا ،شہریوں کی خواہش ہے کہ ساون جاتے جاتے ٹوٹ کر برسے ، تاکہ پکنک کا لطف دوبالا ہوجائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题