بی ٹی ایم کرکٹ کلب کے آفیشلز اور کھلاڑیوں میں نئی یونیفارم(کٹ) تقسیم

Published on December 31, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 231)      No Comments

بورے والا( یواین پی) بی ٹی ایم کرکٹ کلب کے آفیشلز اور کھلاڑیوں میں نئی یونیفارم(کٹ) تقسیم کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق بورےوالا کے معروف کرکٹ کلب بی ٹی ایم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو نئی یونیفارم ( کٹ ) دینے کی تقریب دین میڈیکل کمپلیکس میں زیر صدارت ڈاکٹر شاہد صدیق منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی معروف سرجن ڈاکٹر عاصم اشتیاق( آف آئرلینڈ ) تھے انہوں نے بی ٹی ایم کرکٹ کلب کے آفیشلز اور کھلاڑیوں میں نئی یونیفارم کٹ تقسیم کیں۔ان کی معاونت صدر بی ٹی ایم کرکٹ کلب میاں حفیظ الرحمن نے کی۔مہمان خصوصی ڈاکٹر عاصم اشتیاق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خود کو صحت مند رکھنے کےلئے دنیاوی مصروفیات میں وقت نکال کر کسی کھیل میں حصہ لینا چاہیے انہوں نےکہا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ بی ٹی ایم کرکٹ کلب کا شمار علاقہ کی بہترین ٹیموں میں ہوتاہے اور اس کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کئی کامیابیوں سے ہمکنار کیا ہے ڈاکٹر عاصم اشتیاق نے ٹیم کی اچھی کارکردگی کو ٹیم منیجمنٹ کی بہترین کاوشیں قرار دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes