چار میچ، 16 اوورز اور 94 رنز ، مگر وکٹیں کتنی لیں؟

Published on January 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کی دریافت حارث رﺅف نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں عمدہ کارکردگی کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔ حارث رﺅف کو جنوبی افریقہ کے باﺅلر ڈیل سٹین کی غیر موجودگی کے باعث میلبورن سٹارز نے اپنے سکواڈ میں شامل کیا تو انہوں نے پہلے میچ میں 2 اور دوسرے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کر کے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی لیکن پھر ڈیل سٹین کی واپسی پر انہیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا جس پر سب ہی حیران پریشان رہ گئے۔ حارث رﺅف کی ٹیم میں دوبارہ واپسی سندیپ لامی چانے کے زخمی ہونے کے باعث ہوئی اور پھر ڈیل سٹین بھی چلے گئے جس کے بعد ٹیم کے دروازے ان پر مستقل کھل گئے جس پر وہ ایک مرتبہ پھر عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے وکٹوں کی ہیٹ ٹرک کر گئے اور میلبورن سٹارز کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے باﺅلر بھی بن گئے۔حارث رﺅف نے بی بی ایل کے رواں سیزن میں صرف چار میچ کھیلے اور 16 اوورز کرا کر 94 رنز دئیے اور 7.23 کی اوسط کیساتھ 13 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ان کا اکانومی ریٹ 5.87 اور سٹرائیک ریٹ 7.3 رہا۔ حارث رﺅف اس وقت بی بی ایل کے رواں سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے باﺅلر بن چکے ہیں اور ان کے شاندار اعداد و شمار کے مطابق انہوں نے ٹی 20 جیسے تیز ترین فارمیٹ میں فی اوور صرف 5.87 رنز دئیے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes