معیشت کی ٹھوس بنیادوں پر بحالی کیلئے جامع اور طویل المدتی پالیسی تیارکرنی چاہیے، عاطف منیر شیخ

Published on June 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے کہا کہ صنعتکاروں اور برآمدکنندگان کے مسائل کے حل کے ضمن میں حکومت کو معیشت کی ٹھوس بنیادوں پر بحالی کیلئے جامع اور طویل المدتی پالیسی تیارکرنی چاہیے جبکہ ہم سبسڈی نہیں مانگتے لیکن ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ برآمدات بڑھانے کیلئے ہمیں یکساں مواقع مہیا کرے نیز انہوں نے صنعتی شعبہ کیلئے بجلی اور گیس کی موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھنے سمیت کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے بند کی جانے والی گیس کو بھی فی الفور بحال کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ چونکہ لوڈ شیڈنگ سے صنعتی پیداوار متاثر ہو رہی ہے اسلئے بند پاور پلانٹس کو چلا کر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔مختلف صنعتی و کاروباری تنظیموں کے عہدیداران سے بات چیت میں انہوں نے گزشتہ روزوفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ فیصل آباد کے تاجروں کی درخواست پروفاقی وزیر خزانہ نے فوری طور پر 30اپریل تک کے ساڑھے چالیس ارب روپے کے ریفنڈ کلیم ادا کرنے کا حکم دیدیا ہے اور یقین دلایا ہے کہ سیلز ٹیکس کے ریفنڈ بھی فاسٹ ٹریک پر ادا کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر خزانہ نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سنجیدگی سے سنا اور یقین دلایا کہ صنعتی فیڈروں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیدیا جائے گاجبکہ پیٹرول کی قیمت میں دوبارہ اضافہ کے بارے میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ اضافہ ناگزیر اور معیشت کو بچانے کیلئے اس کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات کرنیوالوں میں فیصل آباد چیمبر کے سینئر نائب صدر عمران محمود شیخ، آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے ریجنل چیئرمین شفیق رفیع، پاکستان ہوزری مینوفیکچررزاینڈایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ریجنل چیئرمین کاشف ضیا، فیصل آباد چیمبر کے ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر خرم طارق، ڈائیز اینڈ کیمیکلزمرچنٹس ایسوسی ایشن کے شاہد مجید، آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ اپ ہولسٹری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سنٹرل چیئرمین عارف احسان ملک اور فیصل آباد چیمبر کے سیکرٹری جنرل نذیر احمد بھی شامل تھے جبکہ اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر، ڈاکٹر مصدق ملک، متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹری اور ایف بی آر کے نمائندے بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题