پاک چین سرحد خنجراب کو پانچ دن کیلئے کھولنے کا فیصلہ

Published on January 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

گلگت: (یواین پی) پاک چین سرحد خنجراب کو پانچ دن کے لئے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا، سرحد 13 جنوری سے 17 جنوری تک کھولی جائے گی۔میڈیا کے مطابق پاک چین سرحد خنجراب پانچ دن کے لئے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا، سرحد 13 جنوری سے 17 جنوری تک کھولی جائے گی، سرحد کھلنے سے چین کے سرحدی علاقے تاشقورغن میں پھنسے چینی تاجروں کے 186 مال بردار کنٹینرز پاکستان آ سکیں گے۔سرحد کھولنے کی درخواست 19 دسمبر کو چینی سفارتخانے نے حکومت پاکستان سے کی تھی، وفاق کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے پاک چین سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا۔17 جنوری تک چینی تاجروں کے مال بردار کنٹینرز مال سوست ڈرائی پورٹ پہنچا کر واپس جائیں گے، دونوں ممالک نے کسٹمز اور امیگریشن حکام کو مذکورە ایام میں دفاتر کھلے رکھنے کی ہدایات جاری کر دی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes