جنت مرزا کا نیا اندازدیکھ کر مداح حیران،دلکش تصاویر پرتبصرے

Published on August 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments

ٹک ٹاکرجنت مرزا نے نئے روپ میں کچھ تصاویر شیئرکیں جو کہ مقبول ہوگئیں
فیصل آباد (یو این پی)سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی فیصل آباد کی سٹار جنت مرزا سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں ان کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ کی بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، ٹک ٹاک سٹار اپنی تصاویر اورویڈیوز مداحوں نے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں،جنت مرزا نے نئے روپ میں اپنی کچھ تصاویر شیئرکیں جو کہ مقبول ہوگئیںٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ گلابی رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے،تصاویر کو مداحوں کی جانب سے پسند کیاجارہا ہے جبکہ کمنٹس سیشن میں تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے واضح رہے کہ قبل ازیں جنت مرزا نے  انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُن کی  عمر بٹ سے شادی کے حوالے سے سوال کیا گیاایک صارف نے جنت مرزا سے سوال کیا کہ ’شادی کب ہورہی ہے؟‘جواب میں جنت مرزا نے کہا کہ ’تعلیم مکمل ہونے دو، ڈگری مل جائے، شادی بھی کرلوں گی یاد رہے کہ ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی منگنی عمر بٹ سے ہوئی ہے وہ بھی ٹک ٹاکر ہیں،دونوں کے خاندانوں کی رضا مندی سے منگنی طے پائی ہے اور جلد ہی جنت مرزا پیا گھر سدھا جائیں گی۔ 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme