سپیرئیر کالج بورےوالا کے سابق پرنسپل میاں آصف سردار کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام

Published on January 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 471)      No Comments


بورے والا( یواین پی)سپیرئیرکالج میں نئے آنے والے پرنسپل سلیم طاہر اور رخصت ہونے والے سپیرئیر کالج بورےوالا کے سابق پرنسپل میاں آصف سردار کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق سپیرئیر کالج بورےوالا کے سابق پرنسپل میاں آصف سردار کے رخصت ہونے اور نئے آنے والے پرنسپل سلیم طاہر کے اعزاز میں پرتکلف تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ محمد عبدالرحمان نے نعت پڑھتے ہوئے خوبصورت اشعار پیش کیے۔ اس تقریب میں ایم این اے بورےوالا چوہدری فقیر احمد آرائیں ، ایم پی اے بورےوالا سردار خالد محمود ڈوگر ، ایم پی اے گگو منڈی چوہدری یوسف کسیلیہ ، ایم پی اے ماچھیوال اعجاز سلطان بندیشہ ، سابقہ امیدوار ایم این اے پاکستان تحریک انصاف چوہدری خالد محمود چوہان ، پرنسپل سپیرئیر کالج بورےوالا سلیم طاہر ، سابق پرنسپل سپیرئیر کالج میاں آصف سردار ، محسن مغل ، پروفیسر رانا ندیم ، پروفیسر راو اسرار ، پروفیسر ملک عمران ، احمد سعید ، پروفیسر غلام سرور گوجر ، شاہد گوجر ، نوید ڈوگر ، ظفر اقبال ، راو غلام حسین ، عبدالغفار جوئیہ ، ملک شاہ جہاں ، ارباب سرور گوجر ، مہر ارباب خالد ، چوہدری بختیار گوجر ، ملک سعید ، ڈائریکٹرز سپیرئیر کالج منیر احمد ہشیار پوریا ، محمد ندیم ، داود سلیمان ، محمد فیصل ، میاں شاہد سلیم ، سابق امیدوار صدر بار چوہدری وقاص اشفاق ایڈووکیٹ ، سابق صدر بار میاں افتخار صابر ایڈووکیٹ ، ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی ، سابق صدر بار جاوید شاہین ایڈووکیٹ ، ٹرانسپورٹر صوفی حنیف گجر ، صدر انجمن تاجران عارف بازار شہزاد مصطفی چوہان ، پرنسپل اسپائر کالج میاں آصف ابراہیم ، چوہدری حماد وقار گجر ، سابق پرنسپل گورنمنٹ بوائز کالج پروفیسر راشد سدھو ، نعمان بھٹی ، سفیان گجر ، سکول انتظامیہ ، سرکاری و پرائیویٹ سکولز کے نمائندگان ، صحافیوں ، تاجر برادری ، وکلائ، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت طلباءو طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق پرنسپل سپیرئیر کالج بورےوالا میاں آصف سردار نے کہا کہ معززین علاقہ ، طلباءو طالبات ، جملعہ سٹاف اور کالج انتظامیہ سمیت شہر کی عوام نے مجھے جو عزت و احترام دیا کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔ میری تمام تر توجہ ہمیشہ اس ادارے کی خدمات پر رہیں۔میاں آصف سردار نے مزید کہا کہ ہر وقت میرا مقصد صرف اور صرف محنت ، لگن اور جذبے سے فرائض ادا کرنا رہا ہے۔ معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے سے اللہ کی خوشنودی اور رضا حاصل ہوتی ہے۔ مزید میاں آصف سردار نے کہا کہ آج الوداعی تقریب کے انعقاد سے سٹاف نے ان کے ساتھ محبت کا عملی ثبوت دیا ہے جس پر ناقابل بیان خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے کہ وہ اچھی یادیں لے کر ادارہ سے رخصت ہو رہے ہیں۔ دوران سروس تمام سٹاف کے ساتھ ایک خاندان کی طرح وقت گزرا جسے کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ میاں آصف سردار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ میرا سینئر اور جونیئر سٹاف کے ساتھ کام کرنا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہ تھا۔ الوداعی پیغام میں میاں آصف سردار کا کہنا تھا کہ یہ اللہ تعالی کی خاص مہربانی ہے کہ اس نے مجھے لوگوں کی خدمت کے لئے چنا اس لئے ہمیں لوگوں کی خدمت بڑھ چڑھ کر کرنی چاہیے اور سٹوڈنٹس کو اپنے بچوں کی طرح تعلیم فراہم کرتے ہوئے انصاف کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے اور ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دیتے رہنا چاہیے۔اس تقریب سے نئے آنے والے پرنسپل سلیم طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں آصف سردار سے میرا بہت پرانا ساتھ ہے بہت پرانی دوستی ہے۔ آج آپ کو الوداع کرتے ہوئے میرا دل بہت اداس ہے لیکن ایک چیز باوثوق طریقے سے کہہ سکتا ہوں کہ میں آپ کی کمی تو نہیں پوری کر سکوں گا لیکن کوشش ضرور کروں گا کہ میں آپ کے اس چھوڑے ہوئے نقشے قدم پر چل سکوں اور جو ویڑن اور مشن آپ لے کر چلے ہیں اس ویڑن اور مشن کو لے کر چلوں۔ سلیم طاہر نے مزید کہا کہ میں نے 2007 سے سپیرئیر گروپ کو جوائن کیا اور یہ سفر ابھی تک جاری ہے۔ سپیریئر گروپ کے ساتھ میری دلی اور جذباتی وابستگی ہے اور انشاءاللہ یہ جذباتی وابستگی میرے کام میں بھی نظر آتی ہے اور نظر بھی آئے گی۔مزید سلیم طاہر نے کہا کہ میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ میں میاں آصف سردار کا نعم البدل ہوں گا لیکن یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ جتنی میرے اندر توانائی ہے جتنی میرے اندر ایفرٹ ہے اس ایفرٹ کے ساتھ میں اس شہر کی اس سٹی آف ایجوکیشن کی خدمت کرنے کی ضرور کوشش کروں گا۔ آخر میں سلیم طاہر نے کہا کہ میں سپیرئیر کالج بورےوالا کے ڈائریکٹر محمد ندیم اور منیر احمد ہشیار پوریا کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے گروپ کی رضا مندی سے کالج میں اپنی سروسز کرنے کا موقع دیا۔اس الوداعی تقریب سے سٹاف کا کہنا تھا کہ آج ادارہ محنتی پرنسپل سے محروم ہو گیا مگر خوشی اس بات کی ہے کہ رخصت ہونے والے پرنسپل نے ادارے میں اچھا وقت گزارا اور آنے والوں کیلئے بہترین مثال قائم کی ہے۔ سٹاف نے ان کی خدمات کو خوب سراہا اور کہا کہ یہ ادارے کا اثاثہ ہیں جنکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ الوداعی تقریب کے دوران رخصت ہونے والے پرنسپل میاں آصف سردار کو سکول انتظامیہ سمیت دیگر سٹاف کی طرف سے پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔ اور نئے آنے والے پرنسپل سلیم طاہر کو کالج میں آنے پر ان کو بھرپور طریقے سے خوش آمدید کیا گیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔اس تقریب سے سابق پرنسل گورنمنٹ کالج پروفیسر راشد سدھو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں کھانے کا بھی وسیع اہتمام کیا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes