آتشزردگی کے واقعہ میں‌جانی ومالی نقصان پہ دلی افسوس ہے ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ محمد عثمان تنویر

Published on January 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 260)      No Comments

ٹھٹھہ (بیورچیف حمید چنڈ) ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ محمد عثمان تنویر نے کہا ہے کہ مکلی کچی آبادی کے گاؤں حسن موندو میں اچانک آگ لگنے کے باعث انسانی قیمتی جانوں کے ضیا پر انتہائی افسوس ہوا ہے اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متاثرین کی ہر طرح کی مدد کی جائے گی۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے آج مکلی کے گآؤں حسن موندو میں اچانک آگ لگنے سے ایک عورت اور دو بچوں کے جھلس کر ہلاک ہونے والے واقع کے جگہہ پر فوری طور پر پہنچ کر جلنے والے گھروں کا معائنہ اور صورتحال کا جائزہ لینے کے موقع پر ورثاء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی جمع خان پنہور، مختیارکار ٹھٹہ اقتدار بہرانی، چیئرمن ٹاؤن کمیٹی مکلی پیر زین العابدین شاہ جیلانی و دیگر بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود تھے۔ بعد ازیں ڈپٹی کمشنر نے جناح اسپتال کراچی کی انتظامیہ سے فوری رابطہ کرکے زخمیوں کے بہتر علاج و معالجہ کی سہولیات کے متعلق سفارش بھی کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسانی قیمتی جانون کے ضایعہ ہونے کا کوئی نعم البدل نہیں جبکہ حکومت سندھ کو اس ضمن میں اطلاع اور رپورٹ بھی ارسال کی گئی ہے تاکہ زخمیوں کا بہتر علاج اور ورثاء کی مالی مدد ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس دکھ کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے اور انہیں ہر قسم کی مدد فراہم کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题