جہانگیر ترین کے کاروبار میں بے شمار اضافہ

Published on January 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 440)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) جہانگیر ترین کے کاروبار میں بے شمار اضافہ، پاکستان کے سینئر رہنما کی شوگر ملز میں 3 ماہ میں مجموعی منافع میں 170 فیصد اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں سفید چینی کے سب سے بڑے صنعت کار جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز لمیٹڈ نے 31 دسمبر 2019 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے لئے اپنے مالی نتائج کا اعلان کیا ۔کمپنی نے ایک روپے میں ٹیکس کے بعد منافع دیا۔ ایک سو اڑتیس عشاریہ ملین روپے کے نقصان کے مقابلے میں گذشتہ سال اسی عرصے میں 353 ملین ریکارڈ کیا گیا۔ آمدنی میں 61.45 فیصد اضافے سے پہلی سہ ماہی کے دوران 13.19 بلین روپے کے مقابلے میں گذشتہ سال اسی عرصہ میں 8.17 ارب ریکارڈ ہوئے تھے۔ چینی ،گڑ اور چینی کے ذخیرے کی اوسط قیمت میں اضافے کی وجہ سے فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔آمدنی کی لاگت میں 54 فیصد اضافہ ہوا۔ واضع رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خسروبختیار کے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی منظوری دے دی تھی۔ ڈیڑھ سال قبل نیب ملتان کو خسروبختیار کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ خسرو بختیار کو جلد نیب آفس میں طلب کرکے تحقیقات کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ 2004 کے بعد وفاقی وزیر خسرو بختیار کے اثاثوں میں اچانک اضافہ ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy