زبان پھر پھسل گئی؛مجھ پر کرپشن ثابت ہوئی تو گریبان آپ کا ہو گا ہاتھ میرا

Published on November 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments

222
لاہور (یو این پی) جوش خطابت میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زبان ایک مرتبہ پھر پھسل گئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان پر کرپشن ثابت ہوئی تو گریبان آپ کا ہوگا اور ہاتھ میرا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر ان پر کرپشن ثابت ہوئی تو ان کا ہاتھ اور عوام کا گریبان ہو گا۔ یہ زبان کی پھسلنا ہے یا جوشِ خطابت‘ محض غلطی ہے یا کسی کی خواہش‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ایک بارپھر ایسی بات کر ہی گئے۔وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زبان کے پھسلنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے پہلے بھی شہباز شریف کئی بار حکومتی کرپشن کے ذکر پر اپنا ہاتھ عوام کے گریبان تک پہنچا چکے ہیں۔کسان پیکج کے سلسلے میں کاشتکاروں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں شہباز شریف نے صوبائی وزراءاور ارکان اسمبلی کو خبردار بھی کیا کہ انہوں نے کارکردگی نہ دکھائی تو آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ نہیں ملے گا۔شہباز شریف نے ملکی ترقی کے لئے اپنے بھائی نواز شریف کی کاوشوں کو دل کھول کر سراہا اور یوں وزیراعظم نوازشریف کی جانے والی تعریفوں کا حق بھی ادا کردیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes