وزیر اعظم کی سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

Published on January 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 181)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیر اعظم عمران خان نے سی پیک منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غربت کے خاتمے اور زراعت کے فروغ میں چین کے تجربے سے استفادہ کیا جائے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اعلی سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیر بحری امور علی زیدی، چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، چیئرمین نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر اور سینئر افسران شریک تھے.وزیراعظم کو پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مرحلہ وار قلیل مدتی، وسط مدتی اور طویل مدتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے شرکا اور سی پیک کے پہلے مرحلے میں توانائی، روڈ نیٹ ورک، ریل نیٹ ورک، گوادر پورٹ اور دوسرے مرحلے میں صنعتی تعاون، زراعت کے فروغ، سماجی و اقتصادی ترقی، سیاحت اور دیگر منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا.

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes