بھارت کی جیلوں میں قید 189 پاکستانی لاپتہ ہو گئے

Published on January 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 551)      No Comments

بھارتی سیکرٹری خارجہ کی رواں ماہ دورہ پاکستان میں معاملہ اٹھانے کا امکان ہے،بھارتی175703_50280901 میڈیا
نئی دہلی/لاہور(یوا ین پی)ھارت کی جیلوں میں قید189 پاکستانی لاپتہ ہو گئے۔ واقعے کا انکشاف دونوں ملکوں کی جانب سے قیدیوں کی فہرستوں کے تبادلے سے ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس وقت بھارت کی مختلف جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی تعداد دو سو اکہتر ہے جبکہ ان میں تیرہ ماہی گیر بھی شامل ہیں جبکہ پاکستان نے اپنے قیدیوں کی جو فہرست بھارت کو دی۔اس میں ایک سو تیرہ ماہی گیروں سمیت چار سو ساٹھ دیگر پاکستانی قیدی ہیں۔ بھارت کی جانب سے پیش کردہ فہرست میں قیدیوں کی تعداد کم ہونے پر پاکستانی حکام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ پچیس جنوری سے پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں اس معاملے کو اٹھائے جانے کا امکان ہے۔دو ہزار آٹھ سے پاکستان اور بھارت ایک معاہدے کے تحت سال میں دو مرتبہ یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes