مجھ کو پاکستان سے محبت ہوگئی ہے،جرمن اداکارہ کا ہمیشہ کیلئے پاکستان منتقل ہونے کااعلان

Published on January 31, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 231)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) کوئی پاکستان آئے اور یہاں کی خوبصورتی مہمان نواز اور قدرتی حسن کے سحر میں مبتلا نہ ہو؟ ایسا تو ممکن ہی نہیں۔پاکستان کی محبت میں گرفتار ہونے والی غیر ملکی شخصیات میں ایک خوبصورت اضافہ ہوا ہے۔جرمن اداکارہ لیلیٰ داستان نے مستقل طور پر پاکستان منتقل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ترک نژادجرمن ماڈل و اداکارہ لیلیٰ داستان تین ماہ قبل ایک فیشن شو میں شرکت کیلئے پاکستان آئی تھیں جس کے بعد انہوں نے یہاں پر ہی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیاہے۔ ابتدا میں وہ عالمی میڈیا کی منفی رپورٹنگ کی وجہ سے پاکستان آنے کے حوالے سے متذبذب تھیں اور اپنی سکیورٹی کے حوالے سے فکرمند تھیں مگر اب یہاں کچھ وقت گزارنے کے بعد اس ملک کے بارے میں ان کے خیالات یکسر تبدیل ہوچکے ہیں اور وہ اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ پاکستان ایک خوبصورت، پرامن اور محبت کرنے والے لوگوں کا ملک ہے۔انہوں نے انکشاف کیاکہ وہ پاکستانی ثقافت کی محبت کے سحر میں گرفتار ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا وہ اردو سیکھ رہی ہیں اور پاکستانی فلم اور ڈرامے بھی دیکھتی ہیں تاکہ زبان پر عبور حاصل کرسکیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ مرزا غالب کی شاعری اور شاہ شمس کی تصانیف بھی پڑھتی ہیں۔پاکستانی فنکاروں کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ماہرہ خان، مہوش حیات، فوادخان اور ہمایوں سعید ان کے پسندیدہ اداکار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ نصرت فتح علی خان کی بہت بڑی مداح ہیں اور آج کل ان کا پسندید ہ اردو گانا محبت بھی ضروری تھی ہے جسے راحت فتح علی خان نے گایاہے۔ترکش جرمن ادکارہ ایک پاکستانی فلم میں بھی جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں جس میں وہ جاوید شیخ ، معمر رانا اور شہروز سبزواری کے ساتھ نظر آئیں گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes