سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 159.84 پوائنٹس گر گیا

Published on February 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ایک روزہ تعطیل کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک مرتبہ پھر مندی میں چلے گئی، حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 159.84 پوائنٹس گر گیا۔تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورتحال چھٹنے کا نام نہیں لے رہی، پہلے کاروباری روز کے دوران مارکیٹ میں 1221.55 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی تھی جس کے باعث انویسٹرز کے 203 ارب روپے ڈوب گئے تھے۔ بڑی مندی میں جانے والی سٹاک مارکیٹ میں دوسرے کاروباری روز کے دوران 474.87 پوائنٹس بڑھا تھا جبکہ حصص کی مالیت میں 70 ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ گزشتہ روز پورے ملک میں تعطیل کے باعث سٹاک مارکیٹ بند رہی۔گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، پہلے دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی، 116 پوائنٹس تیزی کے باعث 41 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔ تیزی کا یہ تسلسل دوپہر 12 بجے تک برقرار رہا اور انڈیکس 41103.13 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔تاہم اس سے اگلے دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں غیر یقینی صورتحال کے باعث انڈیکس میں 250 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی اور انڈیکس 40856.39 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy