تھانہ مانگامنڈی کا علاقہ جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن گیا،پولیس احکام بھی خاموش تماشائی بن گئے

Published on October 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 135)      No Comments

لاہور(یو این پی)بڑے افسران کی ملی بھگت یا وجہ کچھ اور تھانہ مانگامنڈی کا علاقہ جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن گیا،نفری کی کمی کے بہانے شہر میں چور ڈاکو بے لگام ہوکر دندناتے پھرتے ہیں گلی محلوں میں منشیات فروشی جاری، قبحہ خانوں پر جسم فروشی کا دھندہ عام ہونے سے نوجوان نسل تباہ ہونے لگے۔مقامی پولیس اپنا حصہ لیکر افسران کی آنکھوں میں دھول جھونک کر سب اچھا کی رپورٹ پیش کر کے خاموش تماشائی بن گئی،تفصیلات کے مطابق مانگامنڈی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ تھانہ مانگامنڈی کے علاقے مانگا گاؤں خالد بٹ ھاوسنگ سکیم میں ,باٹھ اڈا کواٹر، مانگا بائی پاس، مانگا تڑلے، مانگا چراغ ٹاون، مانگا محلہ احمد آباد، مانگا محلہ پیر کالونی، مانگا شامکے بھٹیاں، قبحہ خانہ عرصہ دراز سے قائم ہے جس میں جسم فروشی کا دھندہ دھڑلے سے جاری ہے اور نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے جس قبحہ خانے سے تھانہ مانگامنڈی میں تعینات ایس ایچ او کے کارخاص اپنے صاحب کے نام پر اہلکار ہفتہ وصولی کر کے مکروہ دھندہ چلا رہے ہیں، دوسری جانب شہر بھر کی سیاسی سماجی فلاحی تنظیموں کے سربراہان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مانگامنڈی شہر آئے روز چور ڈاکو بے لگام گھوڑے بن کر لوٹ مار کر رہے ہیں جنہیں لگام ڈالنے والی پولیس علاقے میں گشت کرنے کی ڈیوٹی کرنے کی بجائے کہیں ڈیروں پر کہیں فیکٹریوں میں کہیں ٹیلی فون ایکسچینج، تو کہیں ہوٹلوں پر نیند کے مزے لوٹتے ہوئے خاموش تماشائی بن کر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔اور شہری اپنی لاکھوں روپے کی جمع پونجی سے مرحوم ہو کر رہے گئے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ جب کوئی ڈکیتی کی واردات کسی سے ہوتی ہے تو انصاف کیلئے سائلین پولیس کے پاس تھانے جاتے ہیں تھانے میں افسران ڈکیتی کے مقدمات کو چوری میں بدلنے کیلئے سائلین کی درخواستیں یا دباؤ ڈالا کر یا اپنے ٹاوٹوں کے ذریعے چوری میں بدل دیتے ہیں جنہیں انصاف ملنا مشکل نہیں نامکن ہوتا جارہا ہے، شہریوں نے تھانہ مانگامنڈی میں تعنات پرانے بھیدی اہلکاروں پر طرح طرح کے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ شہر کے ان علاقوں رائیونڈ روڈ، شامکے بھٹیاں، کماس گاؤں، واڑہ کھمباں والا، واڑہ پیراں والا، تالاب سرائے، جئے کا ٹبہ، مانگامنڈی سبزی منڈی، پیر کالونی، احمد آباد، کوٹ اسد اللہ خاں، جھگیاں ماتماں، جھگیاں چھبیلاں، خیانان اقبال، سادات کالونی، نہلے گاوں، واڑہ کمہارہ والا، چاہ سدے والا، نوا قلعہ مانگا، داود کا قلعہ مانگا، قلعہ شیر سنگھ والا، میلاد چوک مانگا جتنی چرس افیون، آئس کے نشہ کی فروخت ہو رہا ہے یہ سب پرانے بھیدی اہلکاروں کی ملی بھگت سے ہورہا ہے جب بھی بڑے افسران کی طرف سے منشیات فروشوں کو پکڑنے کی ہدایت لسٹیں جاری کی جاتی ہے تب صرف اور صرف مانگامنڈی پولیس کی طرف سے ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں کو پکڑ کر خانہ پری کی جاتی ہے جبکہ نئے منشیات فروشوں سے پولیس لاکھوں روپے مک مکا کر کے انہیں منشیات فروشی کرنے کا اجازت نامہ دے کر باعزت طریقے سے چھوڑ دیا جاتا ہے۔تھانہ مانگامنڈی میں بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر شہر بھر کی تنظیموں نے ڈی آئی جی آپریشن لاہور، سی سی پی او لاہور، آئی جی پنجاب پولیس، وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ مانگامنڈی میں تعینات کرپٹ آفیسر سمیت پرانے بھیدی اہلکاروں کو بھی فوری تبدیل کر کے کوئی ایماندار قابل افسر لگایا جائے تاکہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ہوسکے ۔ منشیات فروشی کی روک تھانہ کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں، جبکہ قبحہ خانے اور جوئے کے اڈوں کو بند کروایا جائے ۔اور نوجوان نسل کو اس بربادی سے بچایا جائے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes