نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ہیٹرک کرنیوالے دنیا کے کم عمر ترین باؤلر بن گئے

Published on February 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ 16 سال اور 359 دن کی عمر میں ہیٹرک کا کارنامہ سرانجام دے کر دنیا کے سب سے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔تفصیل کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلا دیش کے تین کھلاڑیوں کو پے در پے آؤٹ کرکے تاریخ رقم کر دی ہے۔کم عمر فاسٹ بولر نسیم شاہ نے یہ ہیٹ ٹرک کا کارنامہ اپنے کیریئر کے چوتھے ہی ٹیسٹ میں ہی سرانجام دیا۔ انہوں نے راولپنڈی ٹیسٹ میں 3 بنگالی کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ ان کی باؤلنگ کا شکار بننے والوں میں نجم الحسین، تیج الاسلام اور محمد اللہ شامل ہیں۔پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز بھی قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم رہی۔ کھیل ختم ہونے پر بنگلا دیش نے چھ وکٹوں پر ایک سو چھبیس رنز بنائے۔ پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم چار سو پینتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy