عوام میں تمباکو نوشی کے خلاف شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے،مجتبیٰ شجاع الرحمن

Published on November 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 640)      No Comments

777
لاہور۔۔۔ وزیرایکسائز و ٹیکسیشن، خزانہ ، قانون پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاہے کہ عوام میں تمباکو نوشی کے خلاف شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہر سال لاکھوں افراد سگریٹ نوشی کے باعث چھاتی کے کینسر کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور 600ملین لوگ تمباکو نوشی کی پیچیدگیوں کے باعث ٹی بی و پھیپھٹروں کی خطرناک بیماریوں سے متاثر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کینسر و دیگر موذی امراض کے علاج کے لئے عوام میں شعور بیدار کیا جائے کیونکہ صوبہ کے ٹیچنگ و بڑے سرکاری ہسپتالوں میں کینسر کے علاج کی سہولتیں میسر ہیں ۔شالیمار ٹاؤن میں تمباکو نوشی بارے شعور کے عالمی دن کے حوالے سے ڈاکٹرز کے وفد اور پارٹی ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ملینیم ڈویلپمنٹ اہداف حاصل کرنے کے لئے صحت کے شعبہ کو 121ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں۔حکومت کا بنیادی فوکس پرائمری ہیلتھ کیئر اور بیماریوں سے بچاؤ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر اضلاع خصوصا جنوبی پنجاب کے علاقوں کے لئے موبائل ہیلتھ یونٹس فراہم کئے جائیں گے جس کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کم وسائل رکھنے والے لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے 8 ارب 75 کروڑ روپے، ماں و بچے کی صحت کے ایک منصوبے کے لیے 1.80۔ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امراض گردہ میں مبتلاغریب مریضوں کو مفت ڈائیلاسسز کے لئے 60 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy