نتظامیہ عبدالحکیم کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

Published on February 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 257)      No Comments

عبدالحکیم(یواین پی)انتظامیہ عبدالحکیم کا تجاوزات کے خلاف آپریشن ،سامان تجاوز قبضہ میں لے لیا گیا،تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا حافظ مدثرنواز اور اے ڈی ایل جی فیاض خان کھیڑا کے حکم پرٹاﺅن کمیٹی انتظامیہ عبدالحکیم کے چیف آفیسر افضال ناصر،راﺅ ارشاد،سید ریاض حسین شاہ اور اسلم بٹ کی نگرانی میں عملہ ٹاﺅن کمیٹی نے شہر میں قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا،ریلبازار تا مدنی چوک اورملتان روڈ پر سابق زرعی بینک تا غوثیہ چوک تک قائم کی گئی تمام رکاوٹیں ہٹا کر سامان نمائش و تجاوز قبضہ میں لے لیا گیا،دربار گیٹ پر بعض دکانداروں کی جانب سے انتظامیہ کومزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑاتاہم ایسے دکانداروں کا سامان قبضہ میں لے لیا گیا ہے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیاض خان نے کہا کہ دکاندار خودساختہ تجاوزات کوختم کردیں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں بصورت دیگر انہیں کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن ہرہفتے جاری رہے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes