ہوسکتا ہے فواد چودھری اگلا الیکشن پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر لڑیں، خواجہ آصف

Published on February 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 185)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ فواد چودھری اگلا الیکشن پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر لڑیں، میرا وزیرعظم بننے کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے،مجھے ایسی کوئی خواہش نہیں، اللہ کرے ہماری جماعت پھر اقتدار میں آئے تو صرف قوم کی خدمت کروں گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے قطعی طور پر علم نہیں کہ کیا کوئی ڈیل ہورہی ہے، میں تو سیاسی ورکر ہونے کی حیثیت سے جو معلوم ہوتا ہے بتا دیتا ہوں۔اگر حالات ٹھیک نہ ہوئے تو وطن عزیز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ہمیں اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔مہنگائی گلی محلوں میں دندناتی پھر رہی ہے، ہر کسی کوکھائے جارہی ہے۔ میں نے اسپیکر سے درخواست کی تھی کہ عمران خان کی تقاریر نعرے سب چلائے جائیں۔تاکہ تبدیلی کے دیوانے سب کچھ دیکھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی سازش یا ڈیل کی خوشبو نہیں سونگھ رہا، میری خواہش ہے کہ حکمرانوں کے بارے لوگوں کے ذہنوں میں رتی برابر بھی شک نہ رہے کہ یہ کتنے نااہل ہیں، ان حکمرانوں کے ڈی این اے میں کرپٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا وزیرعظم بننے کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، اللہ کرے ہماری جماعت پھر اقتدار میں آئے تو قوم کی خدمت کروں گا۔مجھے اللہ نے ان خواہشات سے آزاد کیا ہوا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ فواد چودھری اگلا الیکشن پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر لڑیں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے آج سے تین چار مہینے پہلے فیصلہ کیا تھا کہ میرے خلاف ایف آئی اے تحقیقات کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme