ویڈیو معاملے پر محمد زبیر کو ٹارگٹ کیا گیا ہے؛ رانا ثناء اللہ

Published on September 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی غیر اخلاقی ویڈیو لیک ہونے پر مسلم لیگ ن کا موقف آگیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ویڈیو پر محمد زبیر کے مؤقف کا علم نہیں ہے لیکن ویڈیو معاملے پر محمد زبیر کو ٹارگٹ کیا گیا ہے، سمجھ نہیں آتی ویڈیو کے ذریعے محمد زبیر سے کیا منوانا چاہتے ہیں، ویڈیو بنانے والے سامنے آئیں اور فرانزک کرائیں، کسی غیر اخلاقی عمل کی حمایت نہیں کرتا تاہم میڈیا ویڈیو کے حوالے سے تحقیق کرے۔اُدھر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد زبیر کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر ان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دے دی گئی، سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر وکلا نے سٹی کورٹ تھانے میں ان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دی، مقدمے کی یہ درخواست ایڈووکیٹ مظہر شیخ اور اعجاز جتوئی کی جانب سے دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر کے عہدے پر رہ کر محمد زبیر نے جرم کیا، اس لیے ان پر مقدمہ دائر کر کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں کہ ویڈیو کے زریعے کہیں خاتون کو بلیک میل تو نہیں کیا جا رہا؟ کیوں کہ عین ممکن ہے کہ ان ویڈیوز کے زریعے متاثرہ خاتون کو بلیک میل کیا جا رہا ہو۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy