کوٹ رادھاکشن،دو روزہ فری آئی کیمپ کے پہلے روز، 700مریضوں کا چیک اپ

Published on February 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

کوٹ رادھاکشن (یواین پی)الخدمت صدیقہ شفیع ہسپتال میں دو روزہ فری آئی کیمپ کے پہلے روز، 700مریضوں نے چیک اپ کروایا ،فری آپریشن اورلینز بھی ڈالے گئے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الخدمت صدیقہ شفیع ہسپتال کوٹ رادھاکشن کے زیر اہتمام دو روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں پہلے روز آئی سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے 700مریضوں کا چیک اپ کیا اور فری آپریشن کے ساتھ ساتھ لینز بھی ڈالے گئے ،اس کے علاوہ مریضوں مفت ادویات اور کھانا تقسیم کیا گیا ،اس موقع پر صدر الخدمت فاﺅنڈیشن تحصیل کو ٹرادھاکشن شیخ محمد اشرف ،رہنما جماعت اسلامی مہر حاجی محمد یونس،سماجی کارکن شیخ محمد انس نے کہا کہ غریب اور مستحق لوگوں کے لیے ایسے کیمپ لگتے رہیں گے اور الخدمت گروپ کوٹرادھاکشن کے پلیٹ فارم سے خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا،لہذا صاحب استطاعت افراد اس سفر میں ہمارے شانہ بشانہ تعاون کے سلسلے کو جاری رکھیں

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog