گردشی قرضہ 1900 ارب روپے سے بڑھ چکا ہے: چیئرمین نیپرا

Published on February 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 187)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کہا ہے کہ گردشی قرضہ 1900ارب روپے سے بڑھ چکا ہےجبکہ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کہتے ہیں تمام مسائل پر توجہ دے رہےہیں۔اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کہا کہ گردشی قرضہ 1900 ارب سے تجاوز کر چکا ہے۔ ہمیں پاور سیکٹر کی بہتری کی جانب توجہ دینا ہو گی، ہم صارفین کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔چینی سفیر یاؤجنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا موجودہ قیادت کے دور میں پاور سیکٹر میں نمایاں تبدیلی آئی ہے، پاور سیکٹر میں اصلاحات تھوڑا وقت لگے گا۔ چین میں کرونا کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ اس وائرس سے سی پیک کے منصوبے متاثر نہیں ہونگے، وزیر توانائی عمر ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل پر توجہ دے رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes