جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کیخلاف نیب ریفرنس دائر

Published on January 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 144)      No Comments

سندھ(یو این پی)جعلی بنک اکاؤنٹس میں ایک اور بڑی پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ نیب نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس دائر کردیا۔مراد علی شاہ کیخلاف سندھ میں توانائی منصوبوں میں اختیارات کے غلط استعمال اور خلاف ضابطہ فنڈز جاری کرنیکا ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔نیب راولپنڈی نے وزیراعلی سندھ کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیا جس میں کہا گیا کہ سندھ میں توانائی کے منصوبوں میں خلاف ضابطہ فنڈز جاری کئے گئے، نوری آباد پاور کمپنی ، سندھ ٹرانمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی منصوبے میں اربوں کی ہیر پھیر کی گئی۔چند روز قبل جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف ریفرنس بھی دائر کیا ہے۔ نیب نے سلیم مانڈوی والا کو کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں باقاعدہ ملزم نامزد کردیا۔ ان پر سرکاری پلاٹس اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کو بیچنے میں اعجاز ہارون کی سہولت کاری کا الزام ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme