سونم کپور سورج برجیتیا کی آئندہ فلم کا حصہ ہونگی

Published on March 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments

\"222\"
ممبئی (یواین پی) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ وہ سورج برجیتیا کی آئندہ فلم کا حصہ ہونگی۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ سورج برجتیا کی آئندہ فلم میں کام کرینگی۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ سورج برجیتا کی فلمیں دیکھ کر بڑی ہوئیں ان کے ساتھ کام کا موقع ملنا ان کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔ انہوں نے سکرپٹ پڑ ھا ، سکرپٹ معیاری ہے اور فلم کی عکسبندی کا آغاز وہ اپنی ارباز خان کی فلم ’’ ڈولی کی ڈول ‘‘ کی عکسبندی مکمل کروا کے کرینگی۔ برجیتاکی فلم میں اداکارہ سونم کے ہیرو اداکار سلمان خان ہونگے ۔ اداکارہ سونم کپور اس سے قبل ’’سانوریا‘‘ میں بھی اداکارہ سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog