پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مردم شماری ہے، آئندہ حکومت بھی ہماری ہوگی، مریم اورنگزیب

Published on December 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments

4
اسلام آباد (یو این پی)وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مردم شماری ہے ۔ مردم شماری کے بغیر صحت و تعلیم سے متعلق درست ڈیٹا حاصل کرنا ممکن نہیں۔آئندہ آنے والی حکومت بھی ہماری ہوگی۔ اس امر کا اظہار انھوں نے جمعرات کو یہاں پپس میں صحافیوں کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے پارلیمنٹ اور میڈیا کا کردار بہت اہم ہے قومی مردم شماری اس کے لئے ضروری ہے تاکہ سماجی معاشی حکمت عملی کومزید بہتر کیا جاسکے انھوں نے کہا پائیدار اور تعلیمی ترقی کے لئے قومی امن ناگزیر ہے اگر ملک میں سیکیورٹی نہیں ہوگی بچے سکول نہیں جائیں گے کارخانے کیسے چلیں گے۔فاٹا اور شمالی وزیرستان اور جنوبی پنجاب کے کنفلکٹ زونز میں پولیو کیسز زیادہ ہیں۔ دنیا میں جہاں کنفلکٹ ژونز ختم ہوئے وہاں پولیو بھی ختم ہوا ملک میں شہری پالیسی بنانے اور کچی آبادیوں کا مسئلہ حل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ وزیرمملکت اطلاعات نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آئندہ آنے والی حکومت بھی ہماری ہوگی اگر ارکان پارلیمنٹ اپنا حقیقی کردار کریں تو لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آ سکتی ہے سماجی حالات تبدیل ہوسکتے ہیں ۔ تعلیم اور صحت کے شعبہ پر سب سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں تعلیم اور صحت کا بجٹ کم مختص کیا جاتا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题