ڈینگی سے ڈرنے کی نہیں بلکہ احتیاط کی ضرورت ہے؛ڈپٹی کمشنر عثمان علی

Published on March 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 208)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی )ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ ہمیں انسداد ڈینگی کے لئے بحثیت قوم اور بطور اوکاڑہ کے شہری اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہے ڈینگی سے ڈرنے کی نہیں بلکہ احتیاط کی ضرورت ہے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ڈینگی سے بچاﺅ ممکن ہے محکمہ صحت دیگر تمام متعلقہ محکموں کے اشتراک سے انسداد ڈینگی کے لئے بھر پور آگاہی مہم کا اہتمام کریں موجودہ بارش کے بعد تو اس چیز کی اور بھی زیادہ ضرورت بڑھ گئی ہے کہ ہم ڈینگی لارہ کی افزائش کی جگہیں ختم کر دیں ہاٹ سپاٹس کی موثر نگرانی کریں اور ویکٹر سرویلینس کے کام کو احتیاط اور تدبیر سے آگے بڑھائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 15روزہ انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈاکٹر سجاد گیلانی ،ضلع کے تمام وفاقی و صوبائی محکموں کے ضلعی سربراہان بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی نے انسداد ڈینگی کے لئے ضلع میں کی جانے والی کاوشوں ،سرکاری محکموں کے کردار ،ویکٹر سرویلینس اور سرکاری محکموں کی ذمہ داریوں سے متعلق بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس سمیت تمام سرکاری دفاتر ،سرکاری رہائش گاہوں میں صفائی ستھرائی خصوصاََ سٹور رومز کی صفائی ،چھتوں ،ملحقہ پارکس ،گرین بیلٹس کی صفائی ستھرائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر محکمہ طے شدہ ایس او پیز کے مطابق اپنے دفاتر اور ذیلی دفاتر میں انسداد ڈینگی کے لئے کی جانے والی کاوشوں اور لاروہ کی افزائش کی تمام جگہوں کو ختم کئے جانے سے متعلق سرٹیفکیٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کروائیں انہوں نے ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال کو ہدائیت کی کہ وہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے فیلڈ عملہ کے ساتھ مل کر قبرستانوں میں ویکٹر سرو یلینس کا کام مکمل کریں ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے محکمہ زراعت ،پیسٹ وارننگ ،فوڈ اتھارٹی ،محکمہ ماحولیات ،لوکل گورنمنٹ کو ہدائیت کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں انسداد ڈینگی کے لئے جامع اقدامات کریں انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدائیت کی کہ ضلع میں خدمات سر انجام دینے والے ہر سرکاری محکمہ کے ضلعی سربراہ کو انسداد ڈینگی کے لئے ایس او پیز بھجوائیں اور اس پر عمل در آمد کے لئے فالو اپ کریں انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدائیت کہ وہ آگاہی سیمینار ،واکس ،احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق ہینڈ بلز کی تقسیم کا بھی اہتمام کریں تمام سرکاری محکمے اپنے اپنے سرکاری دفاتر میں انسداد ڈینگی کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق بینرز ،پوسٹرز آویزاں کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme