سٹیج اداکاروں نے سیکیورٹی کے حصول کیلیے ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا

Published on November 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 361)      No Comments

25لاہور(یوا ین پی )اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کے بعدسٹیج اداکاراؤں نے سکیورٹی کے حصول کے لئے ہائی کورٹ جانے کافیصلہ کرلیا،وکلا کی ٹیم نے ان کاکیس فیس کے بغیر لڑنے کااعلان کردیا۔ذرائع سے معلوم ہوا کہ ملک کے معروف قوال وگلوکار امجدصابری کے بعد قسمت بیگ کے قتل نے خاص طورپرسٹیج فنکاروں میں خوف کی فضاپیداکردی جسکے باعث کئی اداکاراؤں نے تھیٹرچھوڑنے کااعلان کردیا جبکہ دیگر نے حکومت سے سکیورٹی کی اپیل کی ہے۔یادرہے امجدصابری کے قتل کے بعد کراچی کے فنکاروں نے احتجاجی مظاہرے کے دوران حکومت سے سر کاری سکیورٹی کی اپیل کی تھی لیکن ان کی شنوائی نہ ہوئی جس پرسندھ فلم سنسربورڈ کے چیئرمین گلوکارفخرعالم احتجاجاًمستعفی ہوگئے تھے لہٰذالاہورکے فنکاروں نے سکیورٹی کے حصول کیلئے عدالت کادروازہ کھٹکھٹانے کافیصلہ کیاہے۔ نورالعین ایڈووکیٹ اورحامد مقبول ایڈووکیٹ نے بغیرفیس کیس لڑنے کااعلان کیاہے۔یہ بھی معلو م ہو ا کہ ا یک دوروزمیں اداکارہ صوبیہ خان ،ماہ نور،زارااکبراورہنی شہزادی سمیت دیگراداکارائیں حکومت سے سکیورٹی کیلئے رٹ پٹیشن دائرکریں گی۔ زارااکبرنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فنکاروں کاقتل عام ہورہاہے ،اس پرحکومت کوئی ایکشن نہیں لیتی اگرکسی کے قاتل پکڑے جائیں توان کے ورثا پیسے لیکرصلح کرلیتے ہیں اورقاتلوں کوسزاتک نہیں ملتی ،میں اپنی سکیورٹی کیلئے عدالت جارہی ہوں ، ماہ نورکایو نی ویژن نیوز سے کہناتھا ان حالات میں تھیٹرپرکام کرنابہت مشکل ہے۔قسمت بیگ کے قتل نے پورے تھیٹرحلقوں کوہلاکررکھ دیاہے۔میں خودبھی تھیٹرسے کنارہ کشی کاسوچ رہی ہوں۔ہنی شہزادی کاکہناتھا مجھ پرتوپہلے بھی قاتلانہ حملہ ہوچکااوراس میں ہماری دوجانیں ضائع ہوچکی ہیں۔میں نے حکومت سے سکیورٹی کیلئے اپیل کی تھی لیکن میری درخواست پرکوئی عمل درآمد نہیں ہوسکا تاہم اب میں عدالت سے رجوع کروں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy