پاکستان جرنلسٹس فورم کا صدر شاہد نعیم کی صدارت جدہ میں ہنگامی اجلاس

Published on March 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments


جدہ رپورٹ زکیر احمد بھٹی
پاکستان جرنلسٹس فورم کا جدہ میں ہنگامی اجلاس صدر شاہد نعیم کی صدارت میں ہوا جس میں میر شکیل الرحمان کی سخت مذمت کی گئ ۔اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سینئیر صحافیوں نے کہا کہ صحافت کا گلہ گھوٹنے کی کاروائی ہر دور حکومت میں ہوتی رہی ہے۔ حکومتیں ان میڈیا گروپ پر پابندیاں عائد کرتی ہے جو حکومت کے غیر قانونی اقدامات کو عوام تک پہنچاتا ہے ان پر مختلف جھوٹے الزامات عائد کئے جاتے ہیں ۔حکمران اقتدار مین آکر بھول جاتے ہیں کہ انہیں حکومت کے ایوانوں تک پہنچانے میں میڈیا کا ہی کردار رہا ہے ۔ موجودہ حکومت نے میڈیا کی آواز دبانے کے گزشتہ 70 سالوں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں پی جے ایف کے چئیرمین اور سابقہ سیکریٹری جنرل اے پی این ای سی کراچی امیر محمد خان نے کہا ایک طرف میڈیا اور صحافیوں پر قدغن دوسری جانب صحافتی تنظیموں میں مفاد پرست ڈھونڈ کر انہیں گروپ بندی کا شکار کردیا ۔اجلاس جس میں سے سینئر صحافیوں خالد خورشید ۔۔جمیل راٹھور۔ خالد چیمہ ۔امانت اللہ ۔معروف حسین ۔یحیحی اشفاق۔شہزاد جان ۔محمد عدیل۔زکیر احمد بھٹی۔شریک تھے اراکین نے کہا کہ آج کی دنیا میں میڈیا پر پابندی والے ملکو ن کو اچھی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔ مطالبہ کیا گیا کی میڈیا پر پابندیاں ختم کی جائیں ۔میر شکیل الرحمان کو فوری رہا کیا جائے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme