ہر پاکستانی کو کرپشن کے خلاف اٹھنا ہو گا : ریہام خان

Published on April 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 262)      No Comments

03
لاہور (یواین پی) ریہام خان نے کہا ہے کہ ہرپاکستانی کو کرپشن کےخلاف اٹھنا ہو گا۔ پاکستانی اس موقع کوہاتھ سے نہ جانے دے، تاریخ ان سے حساب مانگے گی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ ریہام خان نے جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ ایک پارٹی کی نہیں پورے پاکستان کی ڈیمانڈ ہے۔مغربی تحقیقات نے پاناما لیکس سامنے لائیں۔ کئی سالوں سے سن رہی ہوں ملک میں کرپشن ہے۔ انصاف کے ساتھ سب کااحتساب ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا آرمی چیف نے احتساب کیا تاکہ لوگ انگلیاں نہ اٹھائیں۔ آرمی سے خائف رہنے والے بھی فوج کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔ ریہام خان نے کہا احتساب سب کاہونا چاہیے تاکہ پتا چلے کس کی فنڈنگ کہاں سے ہورہی ہے اور کون کس کی زبان بول رہا ہے۔ اثاثے چھپانا بدتہذیبی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme