حیدرآباد (رپورٹ، جنید علی گوندل ) اسکولوں میں غیر متوقع پر ہونے والے چھٹیوں نے جہاں والدین کو فیسوں کی ادائیگی کے حوالے سے پریشان کیا ہوا ہے وہی اساتذہ کو بھی عجیب کشمکش میں مبتلا کردیا ہے
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر جہاں وفاقی حکومت نے ملک بھر میں بیس روز کے لیے جبکہ سندھ حکومت نے تین ماہ کے لیے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ اسکولوں میں ہونے والی غیر متوقع چھٹیوں نے والدین کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔والدین بچوں کے فیسوں کو لیکر خاصے پریشان نظر آرہے ہیں ۔ جو والدین اپنے بچوں کی ایک ماہ کی فیس نہایت ہی مشکل سے ادا کرتے ہیں وہ والدین تین ماہ کی فیس یکدم کیسے ادا کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اساتذہ کو تنخواہوں کے حوالے سے عجیب کشمکش میں مبتلا ہیں ۔ اسی سلسلے میں والدین اور اساتذہ نے وفاقی حکومت سمیت صوبائی حکومت اور وزیر تعلیم سے درخواست کی ہے کہ فیسوں اور تنخواہوں کے معاملے کا فوری نوٹس لیکر ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ والدین اور اساتذہ میں پائے جانے والی بے چینی ختم ہو سکے