پاکستان قومی یکجہتی فورم کے زیر اہتمام 53ویں یوم دفاع ، یوم شہدا اور یوم فضائیہ کے موقع پرتقریب م

Published on September 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) پاکستان قومی یکجہتی فورم کے زیر اہتمام 53ویں یوم دفاع ، یوم شہدا اور یوم فضائیہ کے موقع پر ایک سادہ مگر پُر وقار تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور فورم کے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی ۔ فورم کے بانی کنوینر سید ریاض حسین بخاری نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے سب کی شرکت کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ دیار غیر میں پاکستانی کمیونٹی کی یہ واحد اور منفرد تنظیم ہے جس میں پاکستان کی تمام بڑی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر ستمبر 1965کی بھارت کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی بہادری، شہیدوں کی قربانی اور پاک فضائیہ کے بےمثال کارناموں کا خراج تحسین عقیدت و تکریم کے لئے جمع ہوئے ہیں۔

مقررین نے بھی اس دن کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان اور شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ملک کے دفاْع کے لیے پاک فوج کے شا نہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم کیا ۔ انھوں نے کشمیر کی آزادی اور اسکے لئے مزید کوششوں پر زور دیا تقریب سے جن نمائنوں نے خطاب کیا ان میں پاکستا ن ریپٹریشن کونسل (پی آر سی)کے ڈپٹی کنوینر حامد الاسلام خان، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جدہ ریجن کے صدر میاں احمد بشیر، پاکستان جنرنلسٹس فورم (پی جے ایف) کے چیئرمین امیر محمد خان، میاں ذوالفقارجماعت اسلامی (جے آئی)پاکستان ویلفیئر سوسائٹی (پی ڈبلیو ایس) کے جنرل سیکریٹری امجد عبید، جماعت اسلامی کے آصف بٹ ۔۔ پاکستان کرسچن سوسائٹی کے صدر پرویز یوسف، عوامی نیشنل پارٹی کے نوشیرواں خٹک ، صحافی سید مسرت خلیل اور کمیونٹی کی سینئر شخصیت محمد آعظم نے خطاب کیا۔ تقریب میں ستمبر کی جنگ کے دوران پاک فوج کے سپاہوں کے ہمراہ رضا کارنہ خدمات انجام دینے والے معمر غازی محمد عامل عثمانی نے اپنی یاداشت بیان کی

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes