پنجاب میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 96 ہو گئی، وزیراعلیٰ کی تصدیق

Published on March 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 96 ہو گئی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ تفتان سے آنے والے 15 زائرین لاہور میں ہیں جبکہ 2 زائرین کو ملتان، 3 کو مظفر گڑھ، 3 زائرین کو گجرات، 2 کو راولپنڈی اور جہلم میں منتقل کیا گیا ہے۔بعد ازاں وزیر صحت ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا ہے۔ پنجاب میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں 76 زائرین ہیں، ان میں سے 15 مریض لاہور میں ہیں۔ بلوچستان حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہمارے زائرین کو ہم تک پہنچایا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 36 ڈسٹرکٹس میں وزرا کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ فنانس ڈپارٹمنٹ کو 8 ارب جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت ایک فنڈ قائم کر رہی ہے جس میں مخیر حضرات اپنا حصہ ڈالیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme