کراچی(یو این پی)اپنے ٹوٹکوں کی وجہ سے شہرت پانی والی زبیدہ آپا ڈینگی سے صحتیاب ہو گئی ہیں۔تفصیلات کےمطابق زبیدہ طارق جنہوں نے زبیدہ آپا کے نام سے شہرت پائی اُنہیں دو ہفتے قبل بخار کی شکایت ہونے پر کراچی کے ایک اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈینگی کی تشخیص ہوئی جس کے بعد سے وہ زیر علاج تھیں تاہم ایک فیملی ممبر کے مطابق اب وہ صحتیاب ہو گئی ہیں زبیدہ آپا نے صحت یابی کے لئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔زبیدہ آپا کا کہنا ہے کہ پرستاروں کی دعاؤں سے ہی ڈینگی جیسے موذی مرض کو شکست دی ،انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی مچھر کے تدارک کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کریں تاکہ اس موذی مرض کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔