کرونا وائرس کا خطرناک پھیلاؤ، بلاول بھٹو نے ڈاکٹروں سے مدد کی اپیل کردی

Published on March 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

کراچی: (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبے میں کرونا وائرس کے خطرناک پھیلاؤ کے پیش نظر ڈاکٹروں سے مدد کی اپیل کی ہے۔بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ڈاکٹروں سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کیخلاف سندھ کو آپ کی ضرورت ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماہرین کیساتھ کام کرنا چاہتا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ صوبائی محکمہ صحت نے اس حوالے سے اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کرا دئیے ہیں۔ صوبے کے خواہش مند ڈاکٹرز سیکریٹری ہیلتھ کو فوری طور پر آگاہ کریں۔ادھر وزیر صحت سندھ نے کراچی میں کرونا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد پاکستان میں اموات کی تعداد 3 جبکہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 447 ہو گئی ہے۔
وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کا کہنا تھا 77 سالہ شخص کو کل نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ مریض کو دوسری بیماری بھی تھی لیکن کرونا وائرس کے باعث ہلاکت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں تک پہنچ رہے ہیں، اس لئے سندھ میں زیادہ کیسز نظر آ رہے ہیں۔ سندھ نے سب سے زیادہ کیسز کی تشخیص کی، جیسے ہی اطلاع ملتی ہے ہم ٹیسٹنگ کرتے ہیں۔واضح رہے گزشتہ روز پشاور میں کرونا وائرس کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ مرنے والے افراد میں ایک کا تعلق مردان اور دوسرے کا ہنگو سے تھا۔ مرادان میں 50 سالہ شخص سعادت خان گزشتہ ہفتے ہی عمرہ کر کے واپس آیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog