فیس بک پر 20منٹ سے زائد وقت صرف کرنے والی خواتین بدہضمی کا شکار ہوتی ہیں۔ تحقیقی مطالعہ

Published on March 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 631)      No Comments

FB
واشنگٹن ۔۔۔ دنیا کی معروف ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک جہاں دنیا بھر کے لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطہ استوار کرنے اور اپنے قیمتی لمحات کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے وہاں وہ خواتین میں بیماری پیدا کرنے کا بھی موجب بنتی ہے۔ ایک حالیہ تحقیقی مطالعہ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ فیس بک پر 20منٹ سے زائد وقت صرف کرنے والی خواتین بدہضمی کا شکار پائی جاتی ہیں۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ کے مطابق فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کے محقیقین کا کہنا ہے کہ ایسی خواتین جو اپنے سٹیٹس اپ ڈیٹس پر زیادہ سے زیادہ کمنٹس اور پسندیدگی کو اہمیت دیتی ہیں اور اپنی تصویروں کو اپنے دوستوں کی تصویروں سے موازنہ کرتی ہیں ان خواتین میں نظام ہضم کی خرابی پائی جاتی ہے۔ محقیقین نے اپنے اس مطالعہ کیلئے 960کالج خواتین سے سروے کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes