بلوچستان کے فنکار کی توصوبے میں کوئی نہیں سنتا:ایوب کھوسہ

Published on April 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 439)      No Comments

8
کراچی (یوا ین پی)ٹی وی فلم کے مقبول اداکار ایوب کھوسہ نے کہاکہ بلوچستان کے فنکاروں کے ساتھ نارواسلوک کب تک ہوتا رہے گا، ایسا لگتاہے کہ ملک میں قانون نام کی کوئی چیزنہیں ہے ، ہمارے ملک میں قانون پر عمل کیسے ہوگا بلوچستان کے فنکار کی تو اس کے صوبے میں کوئی نہیں سنتا، کراچی پریس کلب میں اپنی آواز دنیا بھر کے میڈیا تک پہچانے آئے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار حمیدشیخ کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔اس موقع پر ڈرامہ نگار واداکار آصف علی شاہ بھی موجود تھے ، انہوں نے مزید کہاکہ بلوچستان کے فنکاروں کے ساتھ دیگر شہروں میں بھی کام کرنے کے باوجود چیک بونس ہوجاتے ہیں اور معاوضے کے لیے پروڈیوسروں کے منتظر رہتے ہیں۔ حمید شیخ نے کہاکہ دہشتگردی کے حوالے سے چلائی جانے والی اشتہاری مہم میں بطور دہشتگرد دیکھا کر میری فنی زندگی اور 30سالوں کی جدوجہد کو تیس سیکنڈ میں تباہ کردیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme