جدہ ، پاکستان قونصل جنرل خالد مجید کا یوم پاکستان کے موقع پر پیغام

Published on March 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 213)      No Comments

(جدہ (زکیر احمد بھٹی
تئیس مارچ وہ تاریخی دن ہے جب برصغیر پاک وھند کے مسلمانوں نے اپنے علیحدہ وطن کے جمہوری مطالبے پر متحد ہونے کا فیصلہ کیا ، جہاں وہ اسلامی اقدار اور روایات، انصاف ، مساوات اور آزادی سے اپنی زندگی گزار سکیں ۔ لہذا ، آج ،پاکستان کے بانیوں کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور نظریہ پاکستان کی اساس پر قائم رہنے کے عہد کرنے کا موقع ہے۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ اسٹریٹجک ، سیاسی ، ثقافتی اور سماجی و اقتصادی اور برادرانہ گہرے تعلقات ہیں۔ پاکستان مشترکہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے ، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی رہنمائی میں سعودی عرب کے ساتھ گہری شراکت کا خواہاں ہے۔میں سعودی عرب میں مقیم متحرک پاکستانی کمیونٹی کی گرانقدر خدمات کا بھی اعتراف کرنا چاہتا ہوں۔یہ پاکستانی ، دونوں برادر ممالک کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات کا ایک مضبوط ربط ہیں۔ پاکستان قونصلیٹ جدہ نے ہمیشہ پاکستانی برادری کو بہترین خدمات فراھم کرنے کی کوشش کی ہے۔ مسائل کے فوری ازالہ کے لئے قونصلر اور فلاحی خدمات کو زیادہ موثر بنایا گیا ہے۔میں اس موقع پر سعودی عرب مملکت میں مقیم اپنے ہم وطن پاکستانیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے روشن مستقبل کے لئے نیک خوواھشات کا اظہار ہوں۔
آئیے ہم پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو بڑھانے کا عہد کریں ، اور دونوں برادر اسلامی ممالک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے بھی دعا کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes