عدالت نے سینئر اینکر پرسن مبشرلقمان کو پروگرام ’’کھر ا سچ ‘‘کرنے کی اجازت دیدی

Published on November 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments

555
عدالت کی کسی بھی چینل یا صحافی سے دشمنی نہیں ،چاہتے ہیں سب قانون کے دائرے میں کام کریں ،جسٹس نقوی
لاہور(یو این پی)ہائی کورٹ نے اے آروائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن مبشرلقمان کو پروگرام کرنے کی اجازت دے دی ہے،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پانچ رکنی بینچ نے جسٹس مظاہر علی اکبرنقوی کی سربراہی میں مقدمے کی سماعت کی،سماعت کے دوران جسٹس نقوی نے کہا کہ عدالت کی کسی بھی چینل یا صحافی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے اور عدالت کا مقصد صرف یہ ہے کہ تمام چینلز قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کریں،بینچ نے مقدمے کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے مبشر لقمان کو اگلی پیشی تک اپنا پروگرام جاری رکھنے کی اجازت دیدی،اس موقع پرسینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اوراے آر وائی نیوز کی انتظامیہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور کسی بھی پروگرام میں دانستہ طورپر عدلیہ کے خلاف کوئی بات نہیں کی گئی،انہوں نے کہا کہ مقدمے کی بابت عدالت کو جو غلط فہمیاں تھیں وہ دور کردیں گئیں ہیں، اس موقع پر انہوں نے اپنے تمام مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لئے دعائیں کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy