پنجاب چودہ دن کے لئے جزوی لاک ڈاؤن رہے گا عثمان بزدار

Published on March 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

لاہور (یواین پی )سندھ کے بعدپنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے14 روز کیلئے جزوی لاک ڈاﺅن کا اعلان کر دیاہے ، صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی ہو گی ،14 روز کیلئے فوج اور سول ادارے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ کورونا کمیٹی برائے انسداد کے اجلاس کے دوران صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کیے گئے ہیں ، 24 مارچ منگل صبح 9 بجے سے چھ اپریل صبح نو بجے تک تمام سیاحتی مقامات ، بازار ،شاپنگ مالز، نجی و سرکاری ادارے ، پبلک ٹرانسپورٹ بند رہیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ حکومت نے پنجاب نے فیصلہ کیاہے کہ وسیع تر مفاد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گی تاہم فیملیز اس سے مستثنیٰ ہوں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میڈیکل سٹورز ، سبزی ، فروٹ ، بیکریاں اور کریانہ سٹورز کھلے رہیں گے ، ادویات ساز اور اشیائے خوردو نوش بنانے والی فیکڑیاں اور سپلائی کرنے والے ادارے کھلے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ طبی آلات بنانے والی فیکڑیوں کو بھی استثنیٰ حاصل ہو گا ۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی کرفیو یا لاک ڈاﺅن نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں کل مریضوں کی تعداد 246 ہو گئی ہے جس میں لاہور کے 52 ، گجرات کے 4 ، گوجرانوالہ کے 4 ، جہلم کے تین ، راولپنڈی کے تین، ڈیرہ غازی خان کے 177 ، ملتان کے دواور سرگودھا کا ایک مریض شامل ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ عوام کے کروانا سے بچاﺅ کے پیش نظر 21 مارچ کو دو روز کیلئے شاپنگ مالز اور سیاحتی مقامات کو بند کیا گیا تھا جس کی معیاد کل صبح پوری ہو جائے گی تاہم کورونا وائر س سے بچاﺅ کے پیش نظر دو روز تک گھروں میں رہنے کی اپیل پر جس طرح عوام نے تعاون کیا اس پر شکریہ ادا کرتے ہیں ، گھر میں رہنا ہی کورونا سے بچاﺅ کا بہترین طریقہ ہے ، کامیابی کا یہی واحد راستہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی پوری سول انتظامیہ اور پاک فوج عوام کی خدمت کیلئے سرگرم عمل ہیں ، اس کڑے وقت میں ذمہ داری ادا کرنے والے تمام عملے کو خراج عقیدت پیش کرتاہوں ۔جو اس مہم میں دن رات ایک کر کے اپنی ذمہ داریاں پوری کر ہے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes