رینالہ خورد بائی پاس نزد راؤ پٹرولیم پر نامعلوم وجہ سے ایک ٹریلر دوسرے ٹریلر ٹکراگیا

Published on July 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)جی ٹی روڈ رینالہ خورد بائی پاس نزد راؤ پٹرولیم پر نامعلوم وجہ سے ایک ٹریلر دوسرے ٹریلر کے ساتھ پیچھے سے ٹکرا گیا اور ڈرائیور ٹریلر میں پھنس گیا۔ ریسکیو 1122 رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ نے فورًا موقع پر پہنچ کر پھنسے ہوئے شخص کو ٹریلر سے نکالا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 اوکاڑہ کنٹرول روم کو بوقت09:15 بجے دن کال موصول ہوئی کہ ایک ٹریلر جی ٹی روڈ رینالہ خورد پر جا رہا تھا کہ دوسرے ٹریلر کے ساتھ نامعلوم وجہ سے پیچھے سے ٹکرا گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد سے 01 ایمبولینس، 01 فائر اینڈ ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے، تربیت یافتہ ریسکیو ٹیم نے جدید آلات کی مدد سے تقریباً 20 منٹ کی ان تھک کوشش کے بعد ٹریلر میں پھنسے ہوئے شخص کو بحفاظت نکالا تاہم ڈرائیور کی دونوں ٹانگیں فریکچر ہوئیں۔ ریسکیو ٹیم نے ڈرائیور کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا۔ ریسکیو زرائع

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes