کورونا وائرس کے بعد چین میں نیا وائرس سر اٹھانے لگا

Published on March 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 177)      No Comments

ہنٹا وائرس سے ایک شخص ہلاک، 32 افراد میں منتقل ہونے کی تصدیق 
بیجنگ (یواین پی) کورونا وائرس کے بعد چین میں نیا وائرس سر اٹھانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ووہان سے اٹھنے والا کورونا وائرس دنیا بھر میں تباہی مچا رہا ہے۔ تباہی کا یہ سلسلہ ابھی تھما نہ تھا کہ چین میں ہی ایک نئے وائرس نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ چین میں اٹھنے والے نئے وائرس کو ہنٹا وائرس کا نام دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ چین کےصوبے حنان سے اٹھنے والی وبا ہنٹا وائرس سے ایک چینی شہری ہلاک ہو گیا ہے۔ گلوبل ٹائمز کے مطابق ہنٹا وائرس سے ایک شخص جان کی بازی ہار چکا،جبکہ دیگر 32افراد میں اس وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ وائرس بھی کورونا وائرس جیسا خطرناک ہے اور ایک دوسرے کو چھونے سے منتقل ہوتا ہے۔ اس بات کا بھی مشاہدہ کیا گیا ہے کہ ان 32 افراد میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ ہونے کے باعث یہ وائرس پھیلا۔یہ بات بھی قابل غور رہے کہ گلوبل ٹائمز کی جانب سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ یہ وبا چوہوں سے اٹھی ہے۔ ہنٹا وائرس کی علامات میں سر میں درد، پٹھوں کا درد، سر چکرانا، اور سردی لگنا شامل ہے۔ ہنٹا وائرس کے باعث بھی مریضوں کو سانسن لینے میں دشواری پیش آتی ہے۔ واضح رہے دنیابھر میں چار لاکھ کے قریب افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 15 ہزار سے زائد افرااد اس خطرناک وائرس سے جان بحق ہو چکے ہیں۔ چین کورونا وائرس نے چین کے بعد اٹلی سمیت پوری دنیا میں تباہی مچائی تھی۔ جن میں ترقی یافتہ ممالک زیادہ تباہی کا شکار ہوئے۔ تاہم اب چین میں کورونا وائرس کے بعد ایک ہنٹا وائرس بھی سر اٹھانے لگا ہے جس سے پہلی ہلاکت ہو چکی جبکہ 32 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog