بلوچستان : ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی میں اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد

Published on December 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 542)      No Comments

7
ڈیرہ بگٹی (یو این پی)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے ۔ترجمان فرٹئیر کور کے مطابق ڈیر ہ بگٹی کے علاقے پیر سوری میں ایف سی اور حساس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے 1ایل ایم جی ،3راکٹ،سمیت 10کلوبارودی مواد برآمد کرلیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی  ۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لیکر شرپسندوں کی تلا ش شروع کردی دوسری کارروائی نصیر آباد کے علاقے فلیجی میں کی گئی جہاں ایف سی اہلکاروں نے تخریب کا ری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سٹرک کنارے نصب 10کلو باوردی مواد برآمد کرلیا ۔ بی ڈی ایس ٹیم کو طلب کرکے بم کو ناکارہ بنا ددیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy