پنجاب میں90 فیصد کیسز کی حالت بہتر ہے،ڈاکٹر یاسمین راشدپنجاب میں90 فیصد کیسز کی حالت بہتر ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد

Published on April 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

لاہور(یواین پی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں 90 فیصد کیسز کی حالت بہتر ہے، لاک ڈاؤن کے فی الحال اچھے نتائج نکلے ہیں،ایکسپوسنٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں231 لوگوں کا ٹیسٹ کیا،ان میں 30 مشتبہ کیسز کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے فی الحال اچھے نتائج ہیں، اس وقت 1087کیسز تصدیق شدہ ہیں۔ان میں287 کیسزتبلیغی جماعت کے ہیں۔ جبکہ 10ہزار سے زائد تبلیغی جماعت کے لوگ قرنطینہ میں ہیں۔ان سب کا ٹیسٹ کریں گے، جن کے ٹیسٹ مثبت ہوں گے ان کو ہسپتالوں میں منتقل کردیں گے۔ جبکہ جن میں علامات نہیں ہیں ان کو قرنطینہ میں رکھیں گے۔ پنجاب میں بڑا نمبر لاہور ہے، لاہور میں210 کیسز ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes