ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

Published on July 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments

02
اسلام آباد (یو این پی)ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، نماز عید کے لیے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور ریہات میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے، جس کے لیے سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے۔روشنیوں کے شہر کراچی میں ہزاروں مساجد اور عید گاہوں میں نمازعید کے اجتماعات ہوئے۔ نماز عید کا بڑا اجتماع باغ جناح گراؤنڈ میں ہوا، جہاں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری حکام ، غیر ملکی سفرا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی، اس موقع پر عیدگاہ کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت ملک دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔ اس دوران مقامی انتإایہ کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے۔  پنجاب پولیس نے عیدالفطر کے موقع پر صوبائی دارلحکومت سمیت صوبے کے 23 اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیا، پولیس کی جانب سے عید گاہ کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اہلکاروں سمیت کمانڈوز بھی تعینات کیے گئے اس کے علاوہ عوامی مقامات پر بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题