بالی وڈ گلوکارہ کانیکا کپور نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

Published on April 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

نئی دہلی:(یواین پی) چار مرتبہ کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد بالی وڈ سنگر کانیکا کپور نے مہلک وباء کو شکست دیدی اور صحت یاب ہو گئی ہیں جس کے بعد انہیں ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں زیر علاج کانیکا کپور کا کورونا ٹیسٹ چھٹی مرتبہ منفی آیا جس کے بعد انہیں ہسپتال سے فارع کر دیا گیا ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اے این آئی کے مطابق ہسپتال سے فراغت کے باوجود مشہور سنگر دو ہفتے تک گھر میں ہی قرنطینہ میں رہیں گی۔یاد رہے کہ بے بی ڈول میں ’سونے دی‘ اور ’چٹیاں کلائیاں‘ جیسے گانوں کی وجہ سے پاکستان اور انڈیا میں یکساں طور پر مقبول ہونے والی بالی وڈ کی گلوکارہ کانیکا کپورکا انگلینڈ سے واپسی کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy