عوام کو کورونا اور بھوک سے بچانے کے لیے عالمی ادارے مدد کریں. وزیراعظم

Published on April 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے عالمی برادری سے خطاب میں قرضوں میں چھوٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے لیے سب سے بڑا خطرہ بھوک سے لوگوں کی ہلاکتیں ہیں. وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کے اس بحران پر دنیا میں ہم نے دو ردعمل دیکھے، ایک ترقی یافتہ ممالک اور دوسرا ترقی پذیر ممالک کا ردعمل تھا‘انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے لیے کورونا وائرس کو روکنے کے لیے لاک ڈاﺅن کرنا اور معاشی اثرات پر کام کرنے کا معاملہ تھا.وزیراعظم نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے اور معاشی معاملات سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ اب بڑا مسئلہ بھوک سے لوگوں کی اموات ہیں‘ہمیں ایک طرف لوگوں کو وائرس سے بچانا اور دوسری طرف لاک ڈاﺅن کے باعث بھوک سے لوگوں کو مرنے سے بچانا ہے. عمران خان نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو ترقی یافتہ ممالک کے وسائل کے مقابلے میں بڑے مسائل کا بھی سامنا ہے‘امریکا 2.2 کھرب ڈالر کا بڑا ریلیف پکیج دے سکتا ہے، جرمنی ایک کھرب یورو اور جاپان ایک کھرب ڈالر کا پیکج دے سکتا ہے.پاکستان کی مثال دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کہا کہ پاکستان میں ہم 22 کروڑ کی آبادی کوزیادہ سے زیادہ 8 ارب ڈالر کا پیکج دے سکتے ہیں، یہ مسئلہ اکثر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ ہے. وزیراعظم نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو خاص کر قرضوں کی شرح کا مسئلہ ہے، ان مقروض ممالک کے لیے معاشی مواقع کی معدومی کا مسئلہ ہے، ہمارے پاس صحت کے نظام پر خرچ کرنے اور لوگوں کو بھوک سے مرنے سے بچانے کے لیے پیسہ نہیں ہے.عالمی برادری کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ اسی لیے میں عالمی راہنماﺅں، مالی اداروں کے سربراہان، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اپیل کرتا ہوں کہ ترقی پذیر اقوام کو کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے قرضوں میں ریلیف کے لیے ایک منصوبہ شروع کریں. قبل ازیں فائنانسنگ سے متعلق پائیدار ترقیاتی رپورٹ 2020 (ایف ایس ڈی آر) میں قرضوں کے بحران کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا‘رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وہ کم ترقی یافتہ ممالک جنہوں نے قرضوں کا تقاضا کیا ہے ان کے لیے قرضوں کی ادائیگی کی فوری معطلی بحران پیدا کردے گا.

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog