الیکشن کمیشن اورپرنٹنگ پریس حکام میں بیلٹ پیپرزچھپائی کی حکمت عملی طے پا گئی

Published on June 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)عام انتخابات 2018کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اورپرنٹنگ پریس حکام کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن حکام سمیت تینوں پرنٹنگ پریس کے سربراہان شریک ہوئے۔اجلاس میں پرنٹنگ پریس حکام کو بریفنگ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا کہ ہم نے بیلٹ پیپرزچھپائی کی حکمت عملی طے کرلی جس کے مطابق انتخابات کے لئے حلقوں میں 100 کے حساب سے راؤنڈ بیلٹ پیپرزچھاپے جائیں گے اور بلوچستان،سندھ،جنوبی پنجاب کے بیلٹ پیپرزنیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ پریس چھاپے گا جبکہ خیبرپختونخوا،فاٹااسلام آبادکے بیلٹ پیپرزپرنٹنگ کارپوریشن چھاپے گا اور باقی ماندہ پنجاب کے بیلٹ پیپرزپوسٹل پرنٹنگ پریس چھاپے گا۔حکام کا مزیدکہنا تھا کہ بیلٹ پیپرزکیلئے واٹرمارک کاغذخریدلیاہے ، ملک بھرکیلئے 21 کروڑبیلٹ پیپرزچھاپے جائیں گے جبکہ انتخابات میں اضافی بیلٹ پیپرزنہیں چھاپے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes