فلم ’’گلاب گینگ‘‘ میں ولن کا کردار کرنے کا تجربہ اچھا رہا، جوہی چاؤلہ

Published on March 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 427)      No Comments

\"juhi\"
ممبئی (یواین پی) بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ نے کہا ہے کہ فلم ’’گلاب گینگ‘‘ میں پہلی بار ولن کا کردار کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔ جوہی چاؤلہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ فلم ’’گلاب گینگ‘‘ میں انہوں نے پہلی بار ولن کا کردار نبھایا ہے جسے انہوں نے بے حد انجوائے کیا، یہ تجربہ ان کیلئے انتہائی خوشگوار رہا۔ یہ کردار پہلی بار لوگوں کیلئے ناپسندیدہ کردار ہو گا کیونکہ یہ ولن کا ہے جبکہ مادھوری ڈکشٹ مثبت کردار میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ اداکارہ جوہی نے کہا کہ اگرچہ گلاب گینگ پر مداحوں کا ملا جلا ردعمل رہا لیکن یہ ان کے کیرئیر کی اہم اور یادگار فلم ہے۔ فلم گلاب گینگ 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes